سکول جانا ہر بچے کا بنیادی حق،ایک کتاب،ایک یونیفارم میراخواب ہے، چیف جسٹس کے تعلیم کی فراہمی کیس میں ریمارکس

سکول جانا ہر بچے کا بنیادی حق،ایک کتاب،ایک یونیفارم میراخواب ہے، چیف جسٹس کے ...
سکول جانا ہر بچے کا بنیادی حق،ایک کتاب،ایک یونیفارم میراخواب ہے، چیف جسٹس کے تعلیم کی فراہمی کیس میں ریمارکس

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تعلیم کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہر بچے کابنیادی حق ہے کہ وہ سکول جائے،ایک کتاب،ایک یونیفارم میراخواب ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم کی فراہمی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت ہوئی،عدالت نے ہربچے کے سکول جانے کویقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں چاروں صوبوں کے سیکرٹریزاوروفاقی سیکرٹری شامل ہونے چاہئیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 25 اے پرعملدرآمد کویقینی بنانا ہے،یہ ہر بچے کابنیادی حق ہے کہ وہ سکول جائے اورایک کتاب،ایک یونیفارم میراخواب ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور