عمران خان اور پرویز خٹک کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر چیف جسٹس غصے سے آگ بگولا ہوجائیں گے

عمران خان اور پرویز خٹک کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر چیف جسٹس غصے ...
عمران خان اور پرویز خٹک کی ایک ایسی تصویر سامنے آگئی کہ دیکھ کر چیف جسٹس غصے سے آگ بگولا ہوجائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سرکاری اشتہار پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویرشائع ہونے پر شہبازشریف کو اشتہار پر خرچ ہونیوالے55لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیدیا لیکن اب وزیراعلیٰ سندھ ، خیبرپختونخوا کے علاوہ ایسے سرکاری اشتہارات بھی سامنے آگئے ہیں جن پر ایک پارٹی کے سربراہ کی تصویر موجود ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ابوبکر عمر نے لکھا کہ ” وزیراعلیٰ کی تصویر پر اعتراض ہے وہ بھی صرف پنجاب کے ، عمران خان اور زرداری صاحب کی سرکاری اشتہارات پر تصاویر جائز ہیں؟

اگلے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ”آگاہ اپنے انجام سے کوئی بشر نہیں“۔

یہ تصویر اکیلی عمر ان خان یا وزیراعلیٰ پنجاب کی نہیں چھپ رہی بلکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تصویر بھی سامنے آگئی جو میٹروبس کے ایک اشتہار کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ 

اسی طرح ایک اشتہار حکومت سندھ کا بھی سامنے آیا ہے جس میں ذوالفقار علی بھٹو، آصف زرداری ، بے نظیر بھٹو ، بلاول زرداری بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی خصوصی جگہ دی گئی ۔ 

یادرہے کہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سرکاری اشتہار ات از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت عدالت میں ایک اشتہاردکھایاگیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر بھی موجود تھی ، عدالت کو بتایاگیا کہ اس اشتہار پر 55لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جس پر فاضل عدالت نے یہ رقم وزیراعلیٰ پنجاب کواپنی جیب سے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ اس خبر کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی