لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست ،رونچی نے لاہور قلندرز کے باولرز کومار مار کر ’بھرتہ ‘بنا دیا

لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست ،رونچی نے لاہور قلندرز کے باولرز کومار مار ...
لاہور قلندرز کو مسلسل چھٹی شکست ،رونچی نے لاہور قلندرز کے باولرز کومار مار کر ’بھرتہ ‘بنا دیا

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہد ف انتہائی آسانی کے ساتھ4وکٹ کے نقصان پر 17.4اوور میں عبور کر لیا اور لاہور قلندرز کو ایک بار پھر شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔

تفصیلا کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رونچی نے لاہور قلندرز کے باولرز کو مار مار کر ے ان کا بھرتہ بنا دیا اور 77رنز بنا کر سرفہرست رہے جبکہ شاداب خان 32 رنز کے ساتھ دوسرے اور ڈومنی 21 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔لاہور قلندرز کی مسلسل یہ چھٹی شکست ہے تاہم آج کے میچ میں ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے عمر اکمل کو ٹیم سے باہر کیا لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر لاہور قلندرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹو ں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جس میں ڈیویچ 62 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان 34 رنز کے ساتھ دوسرے اور کپتان برانڈم میکلم 33 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلا ف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ، اس وقت اوپنر فخر زمان اورڈویچ کریز پر موجود ہیں ،لاہور قلندرز نے 5میں مجموعی طور پر47رنز بنا لیے۔فخر زمان33اور ڈویچ11اتنے رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے اٹھارویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، سنیل نارائن، انٹون ڈیوچ، عامر یامین، آغا سلمان، کپتان برینڈن میکولم، فخر زمان، سلمان ارشاد، دنیش رامدین، عمران خان جونیئر، سہیل خان اور یاسر شامل میدان میں نظر آئیں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی حتمی گیارہ رکنی ٹیم میں لیوک رونچی، صاحبزادہ فرحان، جے پی ڈومنی، کپتان مصباح الحق، حسین طلعت،آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، اسٹیون فن، محمد سمیع اور سمت پٹیل شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے اور پانچوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا رہا تاہم آج کپتان برینڈن میکولم جیت کے لئے پرعزم ہیں۔لاہور قلندر کو ایونٹ میں رہنے کے لئے اگلے میچز جیتنا ہوں گے، پوائنٹس ٹیبل پر منفی پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز سب سے پیچھے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی بھی اب تک ایونٹ میں کارکردگی نپی تلی رہی اور اسے 5 میچز میں سے تین میں کامیابی اور دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مصباح الیون اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update /اہم خبریں