عمرکوٹ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر طلب

عمرکوٹ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر طلب
 عمرکوٹ کی ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر طلب

  


عمرکوٹ (نمائندہ پاکستان ) پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ کو ایک جدید ماڈرن مثالی شہر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی عمرکوٹ نے چالیس  " 40"کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے ایک سو پچاس "150"کے قریب مختلف ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔

عمرکوٹ کو پاکستان ایک جدید مثالی ماڈرن سٹی بنایا جائے گا میونسپل چیرمین کی میڈیا سے بات چیت پریس کلب عمرکوٹ کی ازسر تعمیر نو کے پچپن لاکھ روپے مختص کردیے تفصیلات کےمطابق میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین خالد سراج سومرو نے عمرکوٹ میں میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر کے متعلق بتایا کہ میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چودہ وارڈز ہے اور ہم نے بلاامتیاز پورے شہر میں ترقیاتی کام کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خالد سراج سومرو نےکہا کہ ابتدائی طور پر شہر چالیس  کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے مختلف ترقیاتی کام جن میں پختہ روڈز فراہمی آب ونکاسی نئی واٹر سپلائی لائن لگانے اور دیگر مختلف تقریباً "150"کے قریب ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈر اخبارات میں آچکے ہیں اور یہ ٹینڈر "29"مارچ کو انتہائی صاف شفاف طور پر کھولے جاینگے اور تمام کاموں میں معیار کو خاص طور پر دیکھا جائے گا ۔

میونسپل چیرمین خالد سراج سومرو نے بتایا کہ ہم نے پریس کلب کے صحافی دوستوں کے مطالبے پر پریس کلب عمرکوٹ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کےلیے "55"لاکھ روپے رکھیں ہیں ضرورت ہوئی تو اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے خالد سراج سومرو نےکہا کہ وہ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور میں ہمیشہ بے لوث ہوکر عوام کی خدمت کی ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ حکومت سندھ سے عمرکوٹ کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک جامع پیکج منظور کرایا جائے دوسری طرف عمرکوٹ کے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عمرکوٹ میونسپل کمیٹی کو فی وارڈز کے بجائے عمرکوٹ سٹی کی آبادی کے تناسب سے بجٹ دیا جائے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ