’اکثر سر میں درد رہتا ہے، نظر آنا بند ہوجاتا ہے‘ مریض کی شکایت، پھر سرجری کے لئے ڈاکٹر نے اس کا سر کھولا تو اندر ایسا منظر کہ واقعی ہوش اُڑگئے، یہ تو ڈاکٹر نے بھی کبھی نہ دیکھا تھا کہ سر میں۔۔۔

’اکثر سر میں درد رہتا ہے، نظر آنا بند ہوجاتا ہے‘ مریض کی شکایت، پھر سرجری کے ...
’اکثر سر میں درد رہتا ہے، نظر آنا بند ہوجاتا ہے‘ مریض کی شکایت، پھر سرجری کے لئے ڈاکٹر نے اس کا سر کھولا تو اندر ایسا منظر کہ واقعی ہوش اُڑگئے، یہ تو ڈاکٹر نے بھی کبھی نہ دیکھا تھا کہ سر میں۔۔۔

  


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص کو اکثر سردرد رہتا تھا، جی متلاتا رہتا اور گاہے نظر آنا بند ہو جاتا تھا۔ وہ ہسپتال گیا تو ٹیسٹ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے دماغ میں کچھ مائع مواد بھر چکا ہے جو آپریشن کرکے نکالنا پڑے گا، تاہم جب ڈاکٹروں نے اس کا سر کھولا تو اندر ایسی چیزیں دیکھ لیں کہ ان کے بھی ہوش اڑ گئے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس 46سالہ وو منگ شینگ نامی شخص کے دماغ میں جیتے جاگتے ٹیپ ورم اوران کے 30سے زائد انڈے موجود تھے اور اس کی بیماری کی حقیقی وجہ یہ کیڑے تھے جنہوں نے اس کے دماغ میں بسیرا کر رکھا تھا۔

گوئی ژاﺅ میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال کے ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ اس کے دماغ میں ہائیڈروسیفالس فلوئیڈ ہے جس کی وجہ سے اسے سردرد رہتا ہے اور بسااوقات بینائی ختم ہو جاتی ہے، یہ مائع ٹیومر یا کسی اور وجہ سے پڑنے والے شدید دباﺅ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کے دماغ میں کیڑے اوران کے انڈے بھی ہو سکتے ہیں۔منگ شینگ کا آپریشن کرنے والے نیوروسرجن یانگ منگ کا کہنا تھا کہ ”جب ہم نے اس مریض کا سر کھولا تو دیکھا کہ اس کی عصبی بافتیں کیڑوں اور ان کے انڈوں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔کسی انسان کے سر میں ٹیپ ورمز کا پیدا ہونا ’نیوروسسٹیسرکوسس‘ (Neurocysticercosis)کہلاتا ہے، یہ بیماری اس صورت میں لاحق ہوتی ہے جب انسان جانوروں، بالخصوص سوروں کو پالنے کا کام کرتا ہو اور ان کے درمیان رہتا ہو۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی