خواتین کا عالمی دن ،لیڈی ٹریفک وارڈنز کی ہیوی بائیکس ریلی،لیڈی وارڈنزمحکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں:سی ٹی او رائے اعجاز

خواتین کا عالمی دن ،لیڈی ٹریفک وارڈنز کی ہیوی بائیکس ریلی،لیڈی وارڈنزمحکمہ ...
خواتین کا عالمی دن ،لیڈی ٹریفک وارڈنز کی ہیوی بائیکس ریلی،لیڈی وارڈنزمحکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں:سی ٹی او رائے اعجاز

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویمنز ڈے کی مناسبت سے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی طرف سے موٹر بائیک ریلی کا اہتمام کیا گیا،جس میں20سے زائدلیڈی ٹریفک وارڈنز نے ہیوی بائیکس سمیت حصہ لیا، ریلی صدیق ٹریڈ سنٹر مین بلیوارڈ گلبرگ سے لبرٹی R/O،جیل روڈ سے ایڈن سنٹر تک نکالی گئی،اس موقع پر سینئر ٹریفک افسران سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں8مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایاجا تا ہے،جس کا بنیادی مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اقرار کرتے ہوئے ان کی اہمیت کو اجاگر کرناہے،یہ ایک حقیت ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین اور مرد ایک دوسرے کے برابر ہیں، وہی معاشرہ بہتر طور پر ترقی کر سکتا ہے جن میں خواتین کی اہمیت سے نکار نہیں کیا جا سکتا، خواتین نے یہ کئی بار ثابت کیا ہے کہ وہ مردوں سے کسی بھی فیلڈ میں کم نہیں ہیں،خواتین نے ہر میدان میں اپنے جوہر دیکھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو بہت ساری خواتین کے نام سامنے آتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے نام روشن کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا، اچھا لب و لہجہ ، نرم مزاجی اور خوش گفتاری کولیڈی وارڈنز کی پہچان ہے،لیڈی وارڈنزدوران ڈیوٹی نہ صرف سٹرکو ں پہ ٹریفک کی روانی کو برقرار کھ رہی ہیں بلکہ وارڈنز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کئے ہوئیں ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ بات کسی میگا ایوٹ ہو یا کسی مذہبی تہوار پر شہریوں کی خوشیوں کی، کرکٹ میچ ہو یاپھر رود سیفٹی کامعاملہ؟ لیڈی وارڈنز ہرطرف شہریوں کی خدمت کر تے ہوئے نظر آتی ہیں،لیڈی ٹریفک وارڈنزایجوکیشن یونٹ میں اپنے مرد ہم منصبوں کیساتھ مل کر ٹریفک آگاہی مہمات کا حصہ بھی بنتی ہیں اورنہ خواتین شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین پر لیکچرز بھی دیتی ہیں، اس کے علاوہ ٹکٹنگ اور لائسنسنگ دفاتر میں لیڈی ٹریفک پولیس انتہائی احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریا ں نبھا رہی اور انتہائی لگن اور ایمانداری سے سر انجا م دے رہی ہیں،خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے،خواتین کے اس دن کو منانے کا مقصد اس بات کا عہد کرنا بھی ہے کہ ہم عورت کو اس کے جائز حقوق دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے،خواتین کو ان کے حقوق فراہم کر نے سے ہی سماجی اور معاشرتی ترقی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،  لیڈی وارڈنز کا ٹریفک پولیس کی بہتری میں نہایت مثبت اور ناقابل فراموش کردارہے اور لیڈی وارڈنزمحکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور