نئی حلقہ بندیاں پری پول دھاندلی کا حصہ ہیں ،کسی صورت قبول نہیں کریں گے: آصف لقمان قاضی

08 مارچ 2018 (19:23)

 نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے رہنما   آصف لقمان قاضی نے کہا ہے نئی حلقہ بندیاں پری پول دھاندلی کا حصہ ہیں ، امیدوارں کے روایتی حلقے تبدیل کردئیٔے گئے ہیں ، ہم نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہیں ۔

نوشہرہ میں میڈیا نمائیدوں سے گفتگو  کرتے ہوئے آصف لقمان قاضی نے کہا کہ ان کے والد قاضی حسین احمد مرحوم  این اے پانچ سے رکن قومی اسمبلی رہے اور وہ خود اس حلقے سے الیکشن لڑچکے  ہیں ، اب اچانک ہمارا گاوں زیارت کاکا صاحب  دوسرے حلقے میں شامل کردیا گیاہے  جوکہ

ٹار گٹڈ دھاندلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی  اس سے قبل بھی حلقہ بندیوں میں من مانی کرتے رہے ہیں اور ضلع نوشہرہ کے نقشے پر اسمبلی  کے حلقوں کو دیکھا جائے تو ایسے لگتا ہے  کہ سکول کے کسی بچے نے  آڑھی تر چھی لکیریں کھنچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے  کوئی مشاورت نہیں کی اور انتحابات سے صرف چار ماہ قبل وزیراعلی کی ایماء پر غیر معقول حلقہ بندیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مل کر لائحہ عمل بنائیں گے اور موجودہ حلقہ بندیوں کو کسی صورت  تسلیم  نہیں کریں گے ۔

مزیدخبریں