”آج ہمیں ان بندوں کی وجہ سے شکست ہوئی جس پر مجھے بہت افسوس ہے ۔۔“ لاہور قلندرز کے کپتان براینڈم میکالم نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ایسی بات کہہ دی کہ سن کر لاہور ی بھی افسردہ ہو جائیں گے

”آج ہمیں ان بندوں کی وجہ سے شکست ہوئی جس پر مجھے بہت افسوس ہے ۔۔“ لاہور ...
”آج ہمیں ان بندوں کی وجہ سے شکست ہوئی جس پر مجھے بہت افسوس ہے ۔۔“ لاہور قلندرز کے کپتان براینڈم میکالم نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ایسی بات کہہ دی کہ سن کر لاہور ی بھی افسردہ ہو جائیں گے

  


دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور قلندرز کے کپتان براینڈم میکالم نے پی ایس ایل میں مسلسل چھٹی شکست کا ذمہ دار باولرز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام آباد کو آرام سے شکست دے سکتے تھے لیکن باولرز کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تھی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کی جانب سے اوپننگ پر آنے والے اینٹن ڈویچ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز کی اننگ کھیلی اور اس طرح مجموعی طور پر لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 164 رنز کا ہدف دیا جو کہ قابل دفاع تھا ۔لاہور قلندرز کے کپتان نے باولرز پر ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منصوبہ بندی پر عمل نہیں کیا ۔ان کا کہناتھا کہ میں آج ہم نے باولنگ اچھی نہیں کروائی جس کی وجہ سے میں بہت دل شکستہ ہوں تاہم ہم نے بیٹنگ اچھی کی ۔

براینڈم میکالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہر حال بطور کپتان آپ کارکردگی کے ذمہ دار ہو تے ہیں ، میںنے لاہور قلندرز میں بھی اسی ذمہ داری کے ساتھ کام کیا جس طرح میں دوسری ٹیم کے ساتھ بطور کپتان کرتا ہوں ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update