چین علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں پر امن اور تخلیقی نقطہ نظرسے بہتر خدمات سر انجام دے سکتا ہے: چینی وزیر خارجہ

چین علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں پر امن اور تخلیقی نقطہ نظرسے بہتر ...
چین علاقائی و بین الاقوامی معاملات میں پر امن اور تخلیقی نقطہ نظرسے بہتر خدمات سر انجام دے سکتا ہے: چینی وزیر خارجہ

  


بیجنگ(آئی این پی) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین علاقائی مسائل اور بین الاقوامی معاملات کو حل کرنے کے لئے پر امن اور تخلیقی نقطہ نظرکے ساتھ بہتر خدمات سر انجام دے سکتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعہ سیاسی حل کی ترغیب دیتا اور جبر کے استعمال کو مسترد کرتا ہے، چین دوسرے ممالک کی خواہشات اور حاکمیت کا احترام کرتاہے، چین دوسروں کے معاملات میں نہ دخل اندازی کرتا ہے نہ ہی اپنے خیالات جبری مسلط کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین علاقائی مسائل اور بین الاقوامی معاملات کو حل کرنے کے لئے پر امن اور تخلیقی نقطہ نظرکے ساتھ بہتر خدمات سر انجام دے سکتا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین مذاکرات کے ذریعہ سیاسی حل کی ترغیب دیتا اور جبر کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔ چین بین الاقوامی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو پوری تیار اور بہتر پوزیشن میں ہے۔ وانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کے موجودہ سالانہ اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کی خواہشات اور حاکمیت کا احترام کرتاہے۔ چین دوسروں کے معاملات میں نہ دخل اندازی کرتا ہے نہ ہی اپنے خیالات جبری مسلط کرتا ہے۔.انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ منصفانہ اور با مقصد گفتگوہو، اور معاملات کی اہلیت کے مطابق آگے بڑھیں۔چین کسی بھی معاملے میں ذاتی دلچسپی کا قائل نہیں۔

مزید : بین الاقوامی