افغانستان فضائی کارروائی کے دوران ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات

افغانستان فضائی کارروائی کے دوران ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 دہشتگردوں کی ...
افغانستان فضائی کارروائی کے دوران ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں فضائی کارروائی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 جنگجوﺅں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔

وائس آف امریکہ نے افغان وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ بدھ کی صبح افغانستان کے صوبہ کنٹر میں تحریک طالبان پاکستان کے ایک ٹھکانے پر فضائی کارروائی کے دوران بمباری کی گئی جس میں 20 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع کا کہناہے کہ یہ امریکی ڈرون حملہ تھا جس میں ملا فضل اللہ کے بیٹے سمیت 20 سے زائد دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی