عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار
عاصمہ رانی کا قاتل مجاہد آفریدی شارجہ سے گرفتار

  


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم آفریدی کو آخر کار گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کا کہناہے کہ مجاہد  آفریدی عاصمہ رانی کو قتل کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیاتھاجس کی گرفتار ی انٹرپول کی مدد  سے شارجہ  میں عمل میں لائی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ یحییٰ آفریدی نے کی۔ درخواست گزار نے عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کی استدعا کی۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کا تعلق بااثر خاندان سے ہے ہم خود کو کوہاٹ میں محفوظ نہیں سمجھتے اس لیے ہمارا کیس پشاور منتقل کر دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر عاصمہ رانی قتل کیس کوہاٹ سے پشاور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔یاد رہے کہ عاصمہ کا مبینہ قاتل تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم کا بھتیجا ہے جس نے شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کا قتل کیااور فرار ہو گیا،اس کیس پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی