این جی اوز پر لگائی گئی قدغنیں ختم کی جائیں، خواتین کواپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مشکلات کے اظہارکیلئے مواقع مہیا کئے جائیں:سینیٹر فرحت اللہ بابر

این جی اوز پر لگائی گئی قدغنیں ختم کی جائیں، خواتین کواپنے ساتھ ہونے والی ...
این جی اوز پر لگائی گئی قدغنیں ختم کی جائیں، خواتین کواپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مشکلات کے اظہارکیلئے مواقع مہیا کئے جائیں:سینیٹر فرحت اللہ بابر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاہے کہ ریاست کی جانب سے این جی اوز پر لگائی جانے والی قدغنیں ختم کی جائیں اور خواتین کو مواقع مہیا کئے جائیں کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مشکلات کا اظہار کر سکیں۔

اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ  پاکستان میں این جی اوز کے لئے مواقع کم کرنے اور آگنائزڈ لیبر فورس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کے لئے مواقع کم ہوگئے ہیں کہ وہ اپنی آواز تشدد اور امتیازی سلوک کے خلاف بلند کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے روز ہمیں یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ ریاست کی جانب سے این جی اوز پر لگائی جانے والی قدغنیں ختم کی جائیں اور خواتین کو یہ مواقع مہیا کئے جائیں کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور مشکلات کا اظہار کر سکیں۔ انہو ں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کی راہ میں دشواریاں حائل ہیں، یہ دشواریاں معاشی اور سیاسی اختیار نہ ہونا، تعلیم اور مہارت کی کمی اور بین الاقوامی معاہدوں پر عمل نہ ہونا ہے جبکہ ان بین الاقوامی کنونشن پر پاکستان نے دستخط کئے ہوئے ہیں اور ان کی توثیق کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اسمبلیوں کے لئے خواتین کی نشستوں پر براہ راست انتخابات ہونے چاہئیں، خواتین کے سٹیٹس کے لئے صوبائی اور قومی کمیشن کو مضبوط بنانا چاہیے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد