سلیکٹڈ وزیراعظم اب تو ہوش میں آئے ہیں،عمران خان نے ملک و قوم کو کئی ممالک کا مقروض بنا دیا :سعیدغنی

 سلیکٹڈ وزیراعظم اب تو ہوش میں آئے ہیں،عمران خان نے ملک و قوم کو کئی ممالک کا ...
 سلیکٹڈ وزیراعظم اب تو ہوش میں آئے ہیں،عمران خان نے ملک و قوم کو کئی ممالک کا مقروض بنا دیا :سعیدغنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی  نے  تسلسل سے عمران خان کوسلیکٹڈ وزیراعظم  پکارتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم    کی طرف سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر کی جانے والی تنقید پر شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعیدغنی نے اپنے بیان میں کہا ہے  کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اب تو ہوش میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملکی معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کٹھ پتلی حکومت کو آئینہ دکھایا تھا اور کشمیریوں کے قاتل مودی کو گجرات کا قصاب کیا تھا، پتا نہیں نیازی صاحب کو کس بات پر تکلیف ہوئی؟۔ سعید غنی نے کہا کہ سابق حکومتیں ضرورت کی بنیاد پرکچھ مالیاتی اداروں سے قرضے ضرور حاصل کرتی رہی ہیں مگر عمران خان نے قوم اور ملک کو کئی ممالک کا مقروض بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی املاک کو نجکاری کی آڑ میں ہتھیانے پر عمران خان کو شرم نہیں آتی۔سعید غنی نے کہا کہ مہنگائی سے عوام تڑپ رہے ہیں، بجلی، گیس، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑتے ہوئے سلیکٹڈ وزیراعظم کو شرم نہیں آتی۔ سعید غنی نے کہاکہ کسان بدحال ہو رہے ہیں، ان کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے تاکہ وہ ملک کو خوراک میں خود کفیل نہ کر سکیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عمران خان آخر کس کے ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں؟۔