کالعدم جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہیڈ کوارٹرز کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا

کالعدم جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہیڈ کوارٹرز کو حکومتی ...
کالعدم جماعت الدعوة ، فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہیڈ کوارٹرز کو حکومتی کنٹرول میں لے لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کے تحت حکومت نے کالعدم جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہیڈ کوارٹر ز کا کنٹرول سنبھال لیاہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان میں تیز لاتے ہوئے حکومت پنجاب نے کالعدم فلاح انسانیت فاو¿نڈیشن اور جماعت الدة کے ہیڈ کوارٹرز کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے ہیڈ آفسز کا کنٹرول سنبھالنے کی محکمہ داخلہ پنجاب نے تصدیق کر دی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ کالعدم جماعتوں کے مدارس، ہسپتال اور دیگر جگہوں کا کنٹرول حکومت سنبھال رہی ہے۔
دوسر ی جانب ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کالعدم تنظیموں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ کارروائی کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی نیشنل ایکشن پلان کی رہنمائی میں کی جائے گی اور اس اہم معاملے میں اپوزیشن سمیت تمام شراکت داروں کو اعتماد میں لیا جائیگا۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کا کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری ہے،انسداد دہشت گردی فورس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن کا دائرہ کار صوبے بھر میں پھیلا دیا گیا ہے ، جماعت الدعوة کے 38 کارکنوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کالعدم جماعتوں کے مزید 30 افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -