آل پرائیویٹ سکولز کا معاوضہ نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

آل پرائیویٹ سکولز کا معاوضہ نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(سٹی رپورٹر)آل پر ائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے ایلیمنٹری ایجوکیشن فا ؤنڈ یشن کی طر ف سے معاوضہ نہ دینے کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیا دت ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال ، ارشاد علی داؤدزئی ،مفتی فضل الر حمن اور د یگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر محکمہ تعلیم کے خلاف نعر ے در ج تھے ۔انہوں نے کہاکہ نے ایلیمنٹری ایجوکیشن فا ؤنڈ یشن کا ایک پر اجیکٹ جس کے تحت ان علاقوں میں جہاں سکولو ں کی کمی اور نادار بچوں کو پرا ئیویٹ سکولو ں میں دا خل کر وانا تھا جس کی ما ہا نہ فیس 500رو پے اور سا تھ ہی ان بچو ں کو یو ینفا رم ،کتا بیں اور شوز کی مد میں 2500رو پے سالا نہ د ینے پر ای ای ایف کے ساتھ معا ہد ہ ہو اتھا اور سہ ما ہی بنیادو ں پر سکولوں کو ادائیگی کا وعدہ کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ضلع پشاور میں تقر یبا تیس ہزار سے زیا د ہ بچو ں کو دا خل کیا گیا ہے اور محکمہ تعلیم کی طر ف سے گزشتہ 18مہینوں سے ایک روپیہ بھی ادانہیں کیا جس کی مد سے تقر یبا 4کروڑ رو پے بنتے ہیں جو د ینے میں ٹا ل مٹو ل سے کام لے ر ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس حوا لے سے ہم نے کئی بار ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آ فیسر اور د یگر کے ساتھ رابط بھی کیا لیکن ہر دفعہ تاریخ د یتے ہیں ،انہوں نے وز یر اعلیٰ محمود خان ، مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش اور دیگر سے اپیل کی ہے کہ ہما را معاوضہ د یا جا ئیبصورت د یگر ہم ان کے خلاف احتجاجی تحر یک چلا ئینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر