ابھی نندن کو سہولتیں ،3بار وزیراعظم رہنے والا علاج سے محروم کیوں ؟جاوید ہاشمی

ابھی نندن کو سہولتیں ،3بار وزیراعظم رہنے والا علاج سے محروم کیوں ؟جاوید ہاشمی

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگی بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے ابھی نندن کو سہولتیں فراہم کی گئیں مگر تین بار وزیر اعظم ر ہنے والے نوازشر یف کو حکومت صحت کی سہولتوں کی فراہم کیوں نہیں کر رہی ؟نواز شریف کی صحت کے بارے میں پوری قوم کے اندر تشویش پائی جارہی ہے اس حوالے سے پوری قوم سراپا احتجاج ہیں۔ جمعرات کومیڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا میں چار سال جیل میں رہا مجھے صحت کے معاملے میں زیادہ سہولتیں ملی۔ سلیکڈڈ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

وزیر اعظم کسی کے کہنے پر کام کر رہا ہے کوٹ لکھپت جیل گوانتابوے سے بدتر جیل بنا دی گئی ۔ عدلیہ اور دیگر اداروں سے کہنا چاہتا ہوں نوازشرف کو مجرم نہیں گردانا گیا ،نوازشریف نے کرپشن نہیں کی وہ قانون کی نظر میں معصوم ہیں ،نواز شر یف لندن جا کر علاج کرواناچاہتے ہیں نوازشریف نے کس سے یہ بات کی؟ جیل سے بینظیر بھٹو کے کان میں درد نصرت بھٹو کو کینسر تھا باہر بھیجا گیا مریض کا حق ہوتا ہے لیکن نوازشریف نے مطالبہ نہیں کیا،نوازشریف نے نئی سیاسی مثالیں قائم کیں جو اپنی بیٹی کو لے کر پاکستان پہنچے اور گر فتاری دیدی ۔ حکومت نوازشریف کو سیاست سے الگ کرناچاہتی ہے جو غیر آئینی و غیرقانونی ہے ۔

جاوید ہاشمی

مزید : ملتان صفحہ آخر