وزیراعظم نے کرپٹ اراکین اسمبلیوں کیخلاف گھٹنے ٹیک دئیے‘ جمشید دستی

وزیراعظم نے کرپٹ اراکین اسمبلیوں کیخلاف گھٹنے ٹیک دئیے‘ جمشید دستی

مظفرگڑھ ( بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) نئے پاکستان کے دعوے دار عمران خان نے اپنے کرپٹ اراکین اسمبلیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، عمران خان نے اراکین اسمبلیوں کو فنڈز نا دینے اور بلدیاتی نظام مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر نئے پاکستان میں بھی پرانے سیاسی کھلاڑیوں کو 15،15 (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کروڑ کے ترقیاتی فنڈز مل گئے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کروڑوں کے فنڈز ملنے کے بعد اب اراکین 15% فیصد کمیشن ٹھیکیداروں سے ایڈوانس لے رہے ہیں جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ نے صرف انہی ٹھیکیداروں کو انلسٹ کیا ہے جنکا حکم اراکین اسمبلیوں نے دیا ہے انہوں نے کہا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اراکین کی مبینہ بھتہ خوری کی نگرانی کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے انہوں نے کہا قوم دیکھ لے عمران خان نے کرپشن کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے ترقیاتی فنڈز میں کھلی کرپشن ہو رہی ہے اور اینٹی کرپشن سمیت تمام ادارے چپ ہیں 15% سیاسی کمیشن ادا کرکے ٹھیکدار خاک کام کرینگے انہوں نے کہا پاکستان عوامی راج پارٹی یہ ظلم برداشت نہیں کریگی تھانوں میں ظلم ہو رہا ہے غریب بدحال ہے ظلم رک ہی نہیں رہا دفاتر میں کرپشن کا بازار گرم ہے ان معاملات ہر جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے انہوں نے کہا کرپشن کرپشن کا شور مچانے والے قوم کو بتائیں کرپشن کہاں کم ہوئی ہے الٹا اراکین اسمبلیوں کے ذریعے مزید کرپشن کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر