جامعہ زکریا ‘ ایم اے ‘ ایم ایس سی پارٹ I سالانہ امتحان 2018 نتائج کا اعلان

جامعہ زکریا ‘ ایم اے ‘ ایم ایس سی پارٹ I سالانہ امتحان 2018 نتائج کا اعلان

ملتان (سپیشل رپورٹر)جامعہ زکریا نے ایم ایاردو،اسلامیات پارٹ فرسٹ،ایم ایس سی کیمسٹری، اور ریاضی پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2018ئکے نتائج کا اعلان کردیا،نتائج کے مطابق ایم اے اردو پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل 3890امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 2311پاس اور1579فیل ہوگئے، نتیجہ59.41رہا،نتائج کے مطابق ایم اے اسلامیات پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

2208امیدوار شریک ہوئے ان میں سے473پاس ہوئے،نتیجہ 21.42فیصد رہا،نتائج کے مطابق ایم ایس سی ریاضی پارٹ فرسٹ کے امتحان میں کل 56امیدوار وں نے شرکت کی ان میں سے 39پاس اور17فیل ہوگئے،نتیجہ 69.64رہا،نتائج کے مطابق ایم ایس سی کیمسٹری پارٹ فرسٹ میں کل 91امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 47پاس اور44فیل ہوگئے،نتیجہ51.65فیصد رہا،دریں اثناء معاون ناظم امتحانات جامعہ زکریا کے مطابق مذکورہ بالا امتحانات میں فیل ہونے والیامیدوار اپنا آن لائن داخلہ فارم 18مارچ تک بغیر لیٹ فیس برائے ضمنی امتحان 2018ئارسال کرسکتے ہیں اس کے بعد تین گنا فیس کا اطلاق ہوگا،امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان ماہ رواں میں کردیا جائیگا۔

نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر