محکمہ اوقاف ملتان ‘ 23 آڈٹ پیروں کا جواب آج ہیڈ آفس بھجوایا جائیگا

محکمہ اوقاف ملتان ‘ 23 آڈٹ پیروں کا جواب آج ہیڈ آفس بھجوایا جائیگا

ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ اوقاف ملتان آڈٹ پیرا جات کے جوابات اور ان کا ریکارڈ آج ہیڈ آفس ارسال کرے گا، یاد رہے کہ بہاولپور اور ڈی جی خان زونز کی جانب سے گزشتہ دنوں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

آڈٹ پیرا جات کے جوابات جمع کر ائے گئے تھے جس پر ہیڈ آفس کی جانب سے ان کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ کچھ عرصہ قبل محکمہ اوقاف کی جانب سے پنجاب بھر کے زونز کا فرانزک آڈٹ کرایا گیا تھا جس میں ملتان زون کے مختلف سرکلز کے عدالتی مقدمات، قدیمی بقایا جات، ٹھیکہ جات کی نیلامیوں، بجٹ ٹارگٹ، زیر قبضہ اراضی، یومیہ اجرت ملازمین بارے 32 پیرا جات سامنے آ ئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر