قبائلی اضلاع میں قائم صنعتوں سے انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روک دی گئی

قبائلی اضلاع میں قائم صنعتوں سے انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روک دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پرمشتمل دورکنی بنچ نے قبائلی اضلاع میں قائم صنعتوں سے انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی روک دی فاضل بنچ نے لعل گھی ملزوغیرہ کی رٹ کی سماعت کی تو عدالت کو بتایاگیاکہ حکومت نے قبائلی اضلاع میں قائم صنعتوں کو انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی وصولی کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں جبکہ آئینی ترامیم کے بعد حکومت نے اعلان کیاتھا کہ قبائلی اضلاع میں قائم صنعتوں سے پانچ سال تک کوئی ٹیکس وصول نہیں کیاجائے گا اوریہ صنعتیں ہرقسم کے ٹیکس سے مستثنی ہوں گی اب اگرحکومت یاایف بی آر انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے متعلق نوٹس جاری کرتی ہے تو یہ غیرآئینی اورغیرقانونی ہے جس پرفاضل بنچ نے انٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کی وصولی سے روکتے ہوئے ایف بی آر اوروفاق سے جواب مانگ لیا۔