ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تیل چوری روکنے کیلئے کارڈ سسٹم متعارف کروانیکا فیصلہ
ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالجبار نے گاڑیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی چوری کو روکنے کیلئے ہر گاڑی کیلئے علیحدہ کارڈ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیول کارڈ کو گاڑی پر لگائے جانیوالے سنسر سے منسلک کیا جائے گا، گاڑی کی ٹینکی سے فیول چوری روکنے (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
کیلئے ٹینکی پر بھی سنسر لگائے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں پرائمری اور سکینڈری گاڑیوں میں فیول کی کھپت 60سے 70لاکھ روپے ماہانہ تھی، ڈی سی ملتان مدثر ریاض ملک اور سی ای او عبدالجبار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں فیول ڈلوانے کیلئے ہر گاڑی کو فیول کارڈ فراہم کیا جائے گا جو کہ گاڑی اور اسکی ٹینکی پر لگے سنسر سے منسلک کیا جائے گا، ٹریکٹر سسٹم اور سنسر کے ذریعے فیول اوسط چیک کی جائے گی۔