فیاض چوہان کو فارغ کرنا درست ‘ شیخ رشید سے بھی استعفیٰ لیا جائے ‘ عائشہ گلالئی

فیاض چوہان کو فارغ کرنا درست ‘ شیخ رشید سے بھی استعفیٰ لیا جائے ‘ عائشہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس جرات و جوانمردی سے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے نہ صرف وطن عزیز کے دفاع کو پیشہ وارانہ مہارت سے یقینی بنایا ہے بلکہ دشمن کے دو حملہ آور جنگی طیاروں کو گرا کر ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئیے ہروقت تیار ہے اور ملکی دفاع کے لئیے کسی قربانی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

سے گریز نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عائشہ گلالئی کے والد اور محمد عرفان بھی ان کے ہمراہ تھے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاک فوج نے خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لئیے بھارتی پائلٹ کی رہائی سمیت جو اقدام آٹھائے ہیں آج پوری عالمی برادری اور پاکستانی قوم کا ہر فرد اور بچہ بچہ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کررہا ہے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت دونوں ایٹمی قوتیں ہیں نریندر مودی نے جس طرح خطے کو جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی اس کے برعکس پاک فوج نے برداشت و حکمت عملی سے مودی سرکار کے تخریبی ارادوں کو ناکام بنادیا وگرنہ ایک چنگاری پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی تھی دوسری طرف انٹرنیشنل میڈیا نے بھارتی افواج کی کمزوریوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ نوبل انعام کا اگر کوئی حقدار ہے تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں جنہوں نے کمال مہارت سے بھارتی عزائم ناکام بنائے ہیں مرحوم عبدالستار ایدھی کو دیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے 1974 میں بھارت نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو مجبور کیا کہ اپنی بقاء4 و سالمیت کے لئیے ایٹمی دوڑ میں شامل ہو مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لئیے اور بھارتی جرنیل اضافی فنڈز کے لالچ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنا چاہ رہے تھے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کو وزارت سے فارغ کرنا درست ہے لیکن اس سے قبل شیخ رشید احمد کا بھی وزارت سے استعفی لینا چاہئیے کیونکہ انہوں نے بھی اقلیتی برادری پر اٹیک کیا تھا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرکے بھارتی افواج کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کی مہلت فراہم کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کرپشن مخالف ووٹ کے زریعے اقتدار میں آئی لیکن مہمند ڈیم ٹھیکہ وزیرآعظم کے مشیر کو دینے سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے پی ٹی ائی حکومت نے قوم کو 2 ہزار 42 ارب کا صرف چھ ماہ میں مقروض کردیا ہے ملک کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے لئیے کسانوں کی حالت بہتر کرنا ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام صرف نعروں تک محدود ہے حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لئیے موثر اقدام نہ اٹھائے تو سرائیکستان گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے جس کا آخری قیام ڈی چوک ہوگا۔
عائشہ گلالئی