وکلاء ‘ بار کا تعاون انصاف فراہمی میں مدد دیتا ہے‘ جسٹس علی باقر نجفی

وکلاء ‘ بار کا تعاون انصاف فراہمی میں مدد دیتا ہے‘ جسٹس علی باقر نجفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)سینئر جج ہائیکورٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے کہ نامور وکیل اور جج بننے کے لئے ضروری ہے کہ نوجوان وکلاء کتاب سے دوستی کو فروغ دیں جدید اور نئے ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے اپنے کیسز پر بھر پور توجہ دیں اور سینیئرز کی راہنمائی اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ وکلاء و بار کا تعاون ہی سائلین کی مدد کرنے اور انصاف کی فراہمی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے ججز کے اعزاز میں دی گئی چائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مسٹر جسٹس قاضی محمد امین نے کہا ہے کہ اپنی مدت ملازمت کے دوران کوشش کی ہے کہ بار و بنچ کے تعلقات میں بہتری آئے اور جلدانصاف فراہم کرنے میں اپناکردار ادا کر سکیں الحمد اللہ سرخروع ہوکر ریٹائرڈ ہو رہا ہوں اور دعا کا طالب ہوں کہ اللہ تعالی ا?ئندہ بھی مجھے اسی طرح لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق دے۔ہائیکورٹ بار کے صدر ملک حیدر عثمان اعوان اور جنرل سیکرٹری میاں ارشد وقاص چھجڑ انے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وکلاء جو ہمارا مستقبل ہیں ان پر توجہ دینا اور ان کی راہنمائی و حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے بار بنچ دونوں کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ تقریب میں مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن،مسٹر جسٹس صداقت علی خان،مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا،مسٹر جسٹس فیصل ازمان خان،مسٹر جسٹس شاہد کریم،مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری،مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں ، مسٹر جسٹس صادق محمود خرم اور صدر ڈسٹرکٹ بار ناظم خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔
علی باقر