ہائیکورٹ ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اراکین اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی سماعت ملتوی

ہائیکورٹ ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اراکین اسمبلی کیخلاف انتخابی عذرداریوں کی ...

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے خلاف انتخاب عذرداریوں کی سماعت ملتوی الیکشن ٹربیونل کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ فاضل عدالت میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف ناکام امیدوار سردار اکرم ملغانی،ممبر قومی اسمبلی امجد فاروق کھوسہ کے خلاف ناکام امیدوار سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ، پاکستان پیپلز(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

پارٹی کے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کے خلاف ناکام امیدوار سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی جانب سے دھاندلی، اثاثے چھپانے اور دیگر اعتراضات پر مبنی انتخابی عذرداریاں دائر کی گئیں تھیں تاہم رواں نامزد ججز برائے الیکشن ٹربیونلز کی ملتان بینچ میں عدم تعیناتی کے باعث سماعت ملتوی کر دئی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر