میونسپل کارپوریشن ‘ پی ایچ اے کا شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

میونسپل کارپوریشن ‘ پی ایچ اے کا شہرکو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ

بہاول پور(بیورورپورٹ)پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن شہر خوبصورت بنانے کے مشترکہ اقدامات کریں گے۔شہرکو پھولوں سے سجانے کے علاوہ مختلف مقامات پر فوڈ سٹریٹ بھی بنائی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بقاء محمد جام سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اندرون فرید گیٹ اور سٹلائٹ ٹاؤن میں فوڈ سٹریٹ بنانے کے اقدامات سے شہر کے عوام کو ایک مثبت سرگرمی اور حفظان صحت کے تقاضوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کے مطابق سستا اور اچھا کھانا دستیاب ہوگا تو شہر بھر میں پی ایچ اے کے تعاون سے پھول،ہریالی اوردرختوں سے ماحول کو خوشگوار اورصحت افزاء بنانے کی مشترکہ کوشش کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے بقاء محمد جام نے کہا میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کی شہر کی تعمیر وترقی اور خوبصورت اور فضا و ماحول کو خوشگواراور صحت افزاء بنانے کی خواہش اور کوشش قابل ستائش ہے۔اور پارک اینڈ ہارٹیکلچران کی اس کوشش اور کاوش میں اپنا بھرپورکردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے وسائل سے شہر کو خوبصورت اور عوام کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

اقدامات

مزید : ملتان صفحہ آخر