حمزہ کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف سماعت 22 مارچ تک ملتوی

حمزہ کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف سماعت 22 مارچ تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف حمزہ شہباز کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائردرخواست کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور وفاقی وزارت داخلہ کوتفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس محمد فرخ(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

عرفان خان نے کیس کی سماعت کی، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایف آئی اے کی طرف سے جواب عدالت میں جمع کرایا،حمزہ شہباز کو عدالت سے رجوع کرنے کی بجائے وفاقی وزارت داخلہ کے فورم سے رجوع کریں،حمزہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ سے پہلے ہی رجوع کر رکھا ہے،وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی،وفاقی سیکرٹری داخلہ نام نکالنے کی درخواست کیسے سماعت کر سکتے ہیں،عدالتی حکم کے مطابق حمزہ شہباز بیرون ملک سے واپس آ چکے ہیں، جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، ایف آئی اے کو تفصیلی جواب داخل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر