صوابی میں دبئی پلٹ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،دو ساتھی زخمی

صوابی میں دبئی پلٹ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،دو ساتھی زخمی

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی جہانگیرہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں دوبئی پلٹ نوجوان موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جب کہ انکے دو ساتھی زخمی ہو گئے پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق محمد عر فان دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں مانکی آرہے تھے جب وہ بیکا شاخ کے مقام پر پہنچے تو موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی کے مابین تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں محمد عرفان موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ ان کے دیگر دو ساتھی زخمی ہو گئے بتایا گیا ہے کہ متوفی دو ہفتے قبل دوبئی سے چھٹی پر اپنے گاؤں مانکی آئے تھے #

مزید : پشاورصفحہ آخر