حکومت پنجاب کا شجرکاری کے فروغ کیلئے علماء کرام سے تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

حکومت پنجاب کا شجرکاری کے فروغ کیلئے علماء کرام سے تعاون حاصل کرنیکا فیصلہ

ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے شجرکاری کو فروغ دینے کے لئے علماء کرام کا سہارا لے لیا ہے، اوقاف علماء کرام آج جمعہ(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کو ’’سرسبز پاکستان‘‘ کے موضوع پر جمعہ کا خطبہ دیں گے۔ اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے اوقاف علماء کرام کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف معاشرتی مسائل کے حوالے سے اوقاف علماء کرام کو خطبات دینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اس سے قبل ٹریفک مسائل بارے خطبات دئیے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر