خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا حصول ناممکن ہے ،پلوشہ بی بی

خواتین کے بغیر معاشرتی ترقی کا حصول ناممکن ہے ،پلوشہ بی بی

خیبر(بیورورپورٹ)کسی بھی معاشرے کی ترقی کا انحصار ان کے خواتین کی عملی کردار پر ہے ۔وہ معاشرہ ہی ترقی کی راہ پر گامنزن ہو تی ہے جہاں خواتین کو اپنے حقوق اوراختیارات حاصل ہو ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے سیکرٹری اطلاعات پلوشہ بی بی نے اج 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے کیا اور کہا کہ اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے عملی کردار کے بغیر ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا جس کے لئے یہ بے حد ضروری ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق اور اختیارات حاصل ہو انہوں نے حکومت اور فلاحی اداروں پر زور دیا کہ اس حوالے سے خواتین میں اگاہی پیدا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرے تاکہ خواتین کے محرومیوں اکا زالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ہر فورم پرخواتین کی برابری کے حقوق کے لئے اواز اٹھائی ہے مستقبل میں خواتین کے حقوق کے لئے لڑنا ہمارا مشن ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر