عائشہ گلالئی کی ڈیرہ غازیخان میں شہید نائیک خرم علی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

عائشہ گلالئی کی ڈیرہ غازیخان میں شہید نائیک خرم علی کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف ( گلا لئی) پارٹی کی سربراہ عائشہ گللائی نے ڈیرہ غازی خان پہنچ کر نکیال سیکٹر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

پر شہید ھونے والے شہیدنائیک خرم علی کی رھائشگاہ پر ان کے والدعبدالمجید، اہلیہ اور بھائیوں سے تعزیت کا اظہار اور وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کر نے پر نائیک خرم علی کوخراج عقیدت پیش کیا انہوں نے شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی اس موقع پرشہید کے دیگر عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

عائشہ گلالئی

مزید : ملتان صفحہ آخر