خارجہ پالیسی کی بدولت ہم نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے ‘ جہانزیب کھچی

خارجہ پالیسی کی بدولت ہم نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے ‘ جہانزیب کھچی

میلسی(نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوشاں ہے اور نمائشی اقدامات کی بجائے تمام وسائل ، صحت ، روزگار، تعلیم اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پر لگائے جا رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر بے مثال کامیابیاں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

حاصل کیں اور بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت ہم نے اپنے ازلی دشمن بھارت کو دنیا بھر میں بے نقاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی آمد کے موقع پر اپنی رہائشگاہ فدہ ٹاؤن میں تحریک انصاف کے عہدیداروں ، یوسی چیئرمینوں اور سیاسی شخصیات کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں ہماری بہادر افواج نے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی اور اب بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کا جواب نہایت ہی پیشہ وارانہ انداز میں دیتے ہوئے پاکستان میں گھسنے والے 2 طیارے تباہ کرتے ہوئے دیا جس سے پوری قوم کے حوصلے بلند ہو گئے انہوں نے کہا کہ میلسی کے ترقیاتی منصوبوں کا پیپر ورک تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی اعلان کیئے گئے تمام منصوبے عملی شکل میں عوام کے سامنے آئیں گے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ علاقہ بھر کی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کوچھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں انشاء اللہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اس موقع پر وفود میں چیئرمین یونین کونسل ککری خوردمیاں محمد عاصم ارائیں، یوسی چیئرمین مبشر حسن سگو، میاں دوست محمد جھنڈیر، عرفان خان کھچی، جاوید خان جوئیہ، زبیر خان جوئیہ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حیدر خان، سید اظہر عباس بخاری، ملک امیر بخش، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس میلسی کے صدر حافظ محمد اصغر، ملک کامران ملانہ ، ملک سجاد حسین زرگر، ملک محمد حبیب، حاجی بشیر احمد، افتخار احمد بھٹہ، چوہدری خالد حسین، اور دیگر موجود تھے ۔

جہانزیب کھچی

مزید : ملتان صفحہ آخر