بٹ خیلہ میں اے این پی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

بٹ خیلہ میں اے این پی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ نے بجلی اور پترولیم مصنوعات میں بے تحاشا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع ملاکنڈ کے ترجمان ساجد حسین مشوانی نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں حالیہ ہوشربا مہنگائی پر اپنی گہری تشویش ظاہر کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اپنے پہلے چند ماہ میں بجلی گیس پٹرول سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ در اصل غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورت حال اور مہنگائی کے طوفان سے صاف واضح ہو تاہے کہ تبدیلی سرکار اپنی معاشی پالیسی سمیت اپنے وعدوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینے میں بری طر ح ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خیر خواہ ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفکیشن واپس لے کر اس کا عملی ثبوت دے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر