صوابی ،مغوی بچہ بازیاب ،اغواء کار گرفتار

صوابی ،مغوی بچہ بازیاب ،اغواء کار گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ)اسلام آباد پنجاب کی پولیس نے صوابی کے علاقہ مینئی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران پانچ سالہ اغواء شدہ بچے کو بازیاب کر کے ایک اغوا ء کار کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل ایک ہفتہ قبل تھانہ گولڑہ شریف اسلام آباد کے چونگی نمبر26سے پانچ سالہ بچے بابر ولد ارباب سکنہ چمکنی پشاور حال اسلا م آباد کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغواء کیا تھا بعد ازاں اغواء کار ان کے والد سے 75لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے تھے اسلام آباد پولیس نے جدید خطوط پر اغواء کاروں کا سراغ لگا لیا اور گذشتہ روز صوابی کے علاقہ مینئی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران بچے کو بازیاب کر لیا اسلام آباد پولیس نے ایک اغواء کار کو موقع پر گرفتار کر لیا جب کہ دیگر اغواء کار وں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔ اسلام آباد پولیس نے بچے کو تحویل میں لے کر گرفتار ملزم کو اسلام آباد منتقل کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اغواء کاروں کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے اور انہیں بہت جلد گرفتار کر لیا جائیگا#

مزید : پشاورصفحہ آخر