سخی سرور ‘ واٹر سپلائی کی 15 روز سے بندش کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

سخی سرور ‘ واٹر سپلائی کی 15 روز سے بندش کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخی سرور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ضلع اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حلقے میں تبدیلی آگئی ہے. پندرہ دنوں سے سخی سرور کی عوام واٹر سپلائی اسکیموں کے بند ہونے کی وجہ سے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں. بچے بوڑھے جوان سب پانی کی تلاش میں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سر گرداں ہیں. پانی نہ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا. واپڈا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر شہر بھر کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں کے بجلی کنکشن منقطع کر رکھے ہیں. عوام نے ڈھول بجا کر روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا. بجلی کے بل پبلک ہیلتھ نے ادا کرنے ہیں. سزا عوام کو کیوں دی جا رہی ہے. اگر دو دن تک بجلی کے کنکشن بحال نہ کیے گئے تو وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے. مظاہرین وی او تبدیلی کی دعویدار حکومت اپنے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حلقے سخی سرور کی عوام کو پانی سے محروم کردیا گیا ہے. واجبات کی عدم ادائیگی کے بہانے واپڈا نے سخی سرور شہر کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں کے بجلی کے کنکشن منقطع کر رکھے ہیں. جس سے کئی دنوں سے واٹر سپلائی اسکیمیں بند ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے. جس پر بچے بوڑھے جوان اور خواتین سڑکوں پر نکل آئے. اور واپڈا کے خلاف ڈھول بجا کر پانی کے برتن اٹھا کر اجتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور زرتاج گل کو تبدیلی کے لئے ووٹ دیا تھا. مگر انکے گھروں میں پہلے پانی ہوتا تھا. تبدیلی یہی آئی ہے. اب گھروں میں پانی نہیں ہے. سارا دن روزی روٹی کے بجائے پانی کی تلاش میں لگے رہتے ہیں. پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں. مگر واپڈا کی ہٹ دھرمی بھی جاری ہے. پبلک ہیلتھ بجلی کے بل ادا نہیں کر رہا ہے تو اس میں عوام کا کیا قصور ہے. پانی کا بحران دن بہ دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے. کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے. انتظامیہ کو کچھ پرواہ ہی نہ ہے. مظاہرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے. انہوں نے کہا کہ اگر دون تک بجلی کے کنکشن بحال نہ کیے گئے تو وزیر اعلیٰ کے گھر کے باہر دھرنا دیں گے۔
واٹر سپلائی