مستقل اور عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج میں 31 مارچ تک توسیع

مستقل اور عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج میں 31 مارچ تک توسیع

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرورجسٹریشن افسر مختارالملک نے کہا ہے کہ مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کا اندراج میں 31مارچ تک توسیع کی گئی ہے ،عوام کی سہولیات کیلئے شا نگلہ ضلع بھر میں 11مراکز قائم کر دئے ہیں۔اندراج فارم اسسٹنٹ رجسٹریشن افسر کی دفتر سے ملیں گے، فارم کی وصولی کیلئے دفاترہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہے گا، کسی بھی معلومات اور دشواری کی صورت میں معلومات کیلئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں فارم جمع کرانے دفتر سلطان سکندر ہیڈ ماسٹر /اسسٹنٹ رجسٹریشن افسر گورنمنٹ ہائی سکول شیشن برائے الپوری،لیلونئی۔ دفتر مرزاعلی پرنسپل گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول الپوری برائے ملک خیل کوٹکے ،ڈھیری پیراباد۔دفتر کفایت اللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول شاہ پور برائے رانیال ،کوزکانا،شاہ پور۔محمدسعیداللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول داموڑی برائے داموڑی پیرخانہ۔عثمان علی ایس ایس گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بوٹیال برائے کوڑمنگ ،بوٹیلال۔جرنیل خان ایس سی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول میرہ برائے شنگ میرہ دندئی،۔رشیدعلی ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول شواو برائے اوپل،بونیروال۔جہان دیدارپرنسپل گورنمنٹ سینٹینل ہائی سکول چکیسر برائے چکیسر،سرکول۔شریف خان اے ایس ڈی ای اوپورن برائے الوچ بنگلئی،پورن۔حیدرعلی ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دارسیرئی برائے موسیٰ خیل ،چوگاہ،اسماعیل خیل۔امداداللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مارتونگ برائے مارتونگ خاص،بہلول خیل ،کماچ،نصرت خیل۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ورجسٹریشن افسر بختیارالملک نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ2017کے سیکشن 27کے مطابق ایسے تمام رائے دہندگان جن کے ووٹ قومی شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی اور پتہ پردرج ہو اپنے ووٹ کو شناختی کارڈ کے درج مستقل یا عارضی پتہ پر گرج کروانے کی سہولت 31مارچ تک توسیع کی گئی ہے اس سلسلے میں ضلع شانگلہ کے عوام کی اسانی کیلئے مراکز بنائے گئے ہیں ان مراکز میں ووٹرز اپنا فارم داخل کراسکتے ہیں ۔ضلع میں قائم مرکزمعلومات وشکایات کارابطہ نمبر اورووٹ کی اندراج معلومات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔تمام مراکز برائے وصولی فارم اندراج و منتقلی ووٹ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کو اپنے شناختی کارڈ پر درج پتہ کے مطابق یقینی بنائیں۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر