20 روپے کیلئے بچے کو قتل کرنیوالے دکاندار کو موت کی سزا کاحکم

20 روپے کیلئے بچے کو قتل کرنیوالے دکاندار کو موت کی سزا کاحکم

احمدپورشرقیہ(سٹی رپورٹر ) بیس روپے کی خاطر بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے کو عدالت نے موت کی سزا سنادی ۔ تفصیل کے مطابق دو سال قبل محلہ کٹڑہ احمد خان میں دوکاندار محمدایاز نے گیارہ سالہ بچے محمد بلال کو بیس روپے کی خاطر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا تھا۔ اور اس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہو اتھا۔ ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج شاھد سکندر نے اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ملزم محمد ایاز کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ہے جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملز م کو چھ ماہ مزید سزا بھگتنا ہوگی۔

موت کی سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر