آواز وطن ملی نغموں کا مقابلہ ملکی نوعیت کا ہے ،سردار عمر امین ناظم

آواز وطن ملی نغموں کا مقابلہ ملکی نوعیت کا ہے ،سردار عمر امین ناظم

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) تحصیل ناظم ڈیرہ سردارعمرامین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ آوازوطن ملی نغموں کا مقابلہ ملکی نوعیت کا ہے جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوانوں کو اپنافن پیش کرنے کابھرپورموقع مل رہاہے ۔ایسے پروگراموں سے جذبہ ملی بیدارہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے آوازوطن کے تحت منعقدہونے والے ملی نغموں کے مقابلوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آوازوطن ملی نغموں کا مقابلہ عہدنامہ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے زیر اہتمام منعقدکیاجارہاہے جس کے منتظمین میں قیس جاوید،ذیشان کٹی خیل اورحمیرانوازشامل ہیں۔گزشتہ روز آواز وطن کا پہلاراؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں46مردوخواتین سے 26مرد و خواتین نے ووٹ کے ذریعے اگلے مرحلہ میں جانے کے لئے کوالیفائی کر گئے۔کنیز فاطمہ, الیزاخان اور سدرہ فاطمہ سب سے زیادہ نمبرات لینے میں کامیاب ہوگئیں۔ان میں سے ٹاپ 15منتخب ہو کر اتوار 10مارچ 2019 کو 3 بجے دن ٹاؤن ہال میں منعقد ہ مقابلے میں حصہ لیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر