ڈیرہ ،میسکو ملازم بجلی کھمبے سے گرنے سے جاں بحق

ڈیرہ ،میسکو ملازم بجلی کھمبے سے گرنے سے جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان رہائشی میسکو ملازم بجلی کا کام کرتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے گرکرجاں بحق ‘کچہری قبرستان نمازجنازہ اداکردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا علاقہ فقیر آبادکا رہائشی نوجوان محمدفیضان سلیم ولد حاجی محمد سلیم جس کی 5ماہ قبل شادی ہوئی تھی ملتان میں میسکوکے کام کے دوران بجلی کے کھمبے سے گرکر جاں بحق ہوگیا جس کی نمازجناز ہ کچہری قبرستان میں اداکردی گئی ۔ نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ اوراس کے رشتہ داروں نے شرکت کی بعدمیں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر