شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’ماما سارے شہر دا ‘‘ کا آغازآج سے ہوگا

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’ماما سارے شہر دا ‘‘ کا آغازآج سے ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامے ’’ ماما سارے شہر دا ‘‘ کا شاندار آغاز آج سے ہوگا جس کی کاسٹ میں فیروزہ علی،سیمی خان ،ادا چوہدری ،آشا خان ،مختار چن ،شکیل چن ،شجر عباس ،اسد مکھڑا ،شاہد نوشاد اور لکی شاہ شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک اور پروڈیوسر ملک طارق ہیں ۔۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا ہے کہ میرا نیا ڈرامہ منفرد اور موجودہ ملکی حالات کی بہترین عکاسی کرے گا ۔’’ماما سارے شہر دا ‘‘ کے لئے نئے سیت لگائے گئے ہیں ۔اس ڈرامے میں عوام کو بہترین جگت بازی دیکھنے کو ملے گی۔ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ میرے ڈراموں کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہوتا ہے۔
اس ڈرامے کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -