نئے گلوکاروں کومواقع ملنے سے بڑے فنکار مل سکتے ہیں،مون پرویز

نئے گلوکاروں کومواقع ملنے سے بڑے فنکار مل سکتے ہیں،مون پرویز
 نئے گلوکاروں کومواقع ملنے سے بڑے فنکار مل سکتے ہیں،مون پرویز

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کئے جاتے ہیں اگرہم نئے گلوکاروں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں فلم کے لئے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے ان کے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انوسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔مون پرویزکا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ۔

ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے جب مجھ سے بیرون ملک میں لوگ ہمارے ڈراموں کے بارے پوچھتے ہیں تومجھے خوشی ہوتی ہے۔

مزید : کلچر