الحمراء میں ٹیلنٹ ہنٹ شوالحمراء لائیو کاشاندارانعقاد

الحمراء میں ٹیلنٹ ہنٹ شوالحمراء لائیو کاشاندارانعقاد
 الحمراء میں ٹیلنٹ ہنٹ شوالحمراء لائیو کاشاندارانعقاد

  

لاہور( فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء کے زیر اہتمام الحمراء لائیو کا دوسرا پروگرام الحمراء لان میں منعقد ہوا۔جس میں نوجوان گلوکاروں کی بڑی تعداد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے الحمراء لائیو کے انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، الحمراء لائیو گائیگی میں نئے چہرے دریافت کرنے کا موجب ہوگا۔انھوں نے کہا کہ الحمراء لائیو کے پلیٹ فارم سے نوجوان گلوکاروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ،پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں ،جنہیں نکھارنے کیلئے مربوط کوششیں جارہی ہیں الحمراء لائیو بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے الحمراء لائیو کو بے حد پسند کیا۔

مزید : کلچر