سٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘13‘ 14مارچ کو پیشہو گا

سٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘13‘ 14مارچ کو پیشہو گا

لاہور (فلم رپورٹر) ہاہا پروڈکشن کے بینر تلے سٹیج ڈرامہ ’’عذاب ‘‘13اور 14مارچ کو علی آڈیٹوریم فیروز پور روڈ میں پیش کیا جائے گا ۔جس میں اداکار ایان شاہ ،زینب مظفر ،ایمان عمران ،موسیٰ سعید ،روہمد نعیم مائرہ نعیم ،جبران پاشا ،عیشبا عمران ،بزل ،حسن عامر ،حسن ملک اور ثمن ثاقب شامل ہیں ۔ ڈرامے کی ریہرسلوں کاسلسلہ جاری ہے ۔

۔ ڈائریکٹر سید حمزہ اور تہرین عمران ہیں جبکہ کو ڈائریکٹر حسن مصطفی ہیں ۔ ڈرامے کا رائٹر سید حمزہ ہیں ۔

مزید : کلچر