فلم ’’میرا پیار‘‘ کی عکسبندی کا کام جاری

فلم ’’میرا پیار‘‘ کی عکسبندی کا کام جاری

لاہور(فلم رپورٹر)نئی اردو فلم ’’میرا پیار‘‘ کی عکسبندی کا کام جاری،اگست میں ریلیز ہوگی۔ نوجوان ہدایت کار خرم شہزاد ان دنوں اپنی اردوفلم ’’میرا پیار‘‘ کی عکس بندی کا کام بڑی تیزی سے مکمل کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی فلم اگست میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے۔

گزشتہ روز ثانیہ مرزا اور خرم شہزاد کے کام کی عکس بندی کی گئی ثانیہ مرزا ’’میرا پیار‘‘ میں اہم رول کر رہی ہیں انہیں اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔

مزید : کلچر