شوبزشخصیات نے مختلف ادوار میں بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز بنائے

شوبزشخصیات نے مختلف ادوار میں بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز بنائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور اور کراچی سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں میں لاتعداد مساج سنٹر موجود ہیں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات نے مختلف ادوار میں بیوٹی پارلرز اور مساج سنٹرز بنائے جن میں سے کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں اور ایک دو بیوٹی پارلرز میں صرف خواتین کیلئے مساج کی سہولت موجود ہے جبکہ مردوں کیلئے مساج صرف چند سیلونز میں کیا جاتا ہے ان سیلونز کے مالکان کا شوبز سے کوئی واستہ نہیں ہے ۔ جن معروف اداکاراؤں نے بیوٹی پارلرز بنائے ان میں نادیہ علی،شین،رچل خان،عائشہ صنم خان،نرگس اوردیدار کے نام نمایاں ہیں ان تمام پارلرز میں شین کے بیوٹی سیلون میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ مساج کی سہولت موجود تھی لیکن کچھ مسائل کی وجہ سے شین نے مساج کا سلسلہ ختم کردیا ۔
ماضی میں چند غیر معروف فنکاراؤں نگار،سوھنی،نمرہ،عائشہ،لائبہ،سوہا اور دیگر کے بیوٹی پارلرز میں مساج کی سہولت بھی موجود تھی لیکن یہ تمام بیوٹی پارلرز کاروباری خسارے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں ۔شوبز سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ امیر لوگ مساج کیلئے کسی پارلر یا سیلون میں نہیں جاتے وہ گھر پر ہی مساج کا اہتمام کرلیتے ہیں فلم اور سٹیج کی کئی اداکاراؤں گھر پر ہی خواتین سے مساج کرواتی ہیں کیونکہ یہ ان کو بہت سستا پڑتا ہے اور کسی قسم کی ٹینشن بھی نہیں ہوتی۔

مزید :

کلچر -