آنے والی فلمیں مجھے ورسٹائل فنکارہ ثابت کریں گی ،روز بٹ

آنے والی فلمیں مجھے ورسٹائل فنکارہ ثابت کریں گی ،روز بٹ
 آنے والی فلمیں مجھے ورسٹائل فنکارہ ثابت کریں گی ،روز بٹ

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل روز بٹ نے کہا ہے کہ میری جلد آنے والی فلمیں ثابت کردیں گی کہ میں ایک ورسٹائل فنکارہ ہوں ۔میں صرف ان ڈائریکٹرز کے ساتھ فلم میں کام کرتی ہوں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے ۔ بعض لوگوں کو میری شہرت سے جلن ہوتی ہے اور وہ مجھ پر کسی نہ کسی طرح پابندی لگانے کے لئے سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر میں ایسے تمام عناصر کو باخبر کرتی ہوں کہ میں نے کبھی بے ہودہ رقص نہیں کیا ہے اور نہ ہی مجھے گندے رقص اچھے لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے تو کسی کو بھی نہیں چھوڑتے میں اپنے مزاج کے مطابق کام کرتی ہوں۔

بعض سازشی لوگ میری شکایتیں لگا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ روز بٹ نے کہا کہ میں کسی سے کوئی حسد نہیں کرتی۔ سب ساتھی فنکاروں کا احترام کرتی ہوں اور توقع رکھتی ہوں کہ وہ بھی مجھے بھی وہی عزت و احترام دیں گے جو میں ان کو دیتی

مزید : کلچر