جنر ل ریٹائرڈ عمر کی اولاد اس پوزیشن میں نہیں غیرت پر لیکچر دے: بلاول بھٹو زرداری

جنر ل ریٹائرڈ عمر کی اولاد اس پوزیشن میں نہیں غیرت پر لیکچر دے: بلاول بھٹو ...

اسلام آ با د (سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا کہ وزیرخزانہ نے میری قومی اسمبلی میں تقریر کو ملک دشمن قراردیا جبکہ وزیر خارجہ نے میری باتوں سے اتفاق کیا، جنرل ریٹائرڈ عمرکی اولاد اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ غیرت پر لیکچر دے، جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کابینہ ایک پیچ پرنہیں ہے، وزیرخزانہ نے میری قومی اسمبلی میں تقریر کو ملک دشمن قراردیا جبکہ وزیر خارجہ میری باتوں سے اتفاق کیا۔وزیرخارجہ اوروزیرخزانہ کے بیان سے واضح ہے کہ کابینہ ایک پیج پر نہیں ہے، وزیرخزانہ نے میری انگریزی کو مسئلہ بنایا جبکہ وزیرخارجہ نے بھی انگریزی میں بات کی،اس کے علاوہ بلاول نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جنرل ریٹائرڈ عمرکی اولاد اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ غیرت پر لیکچر دے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول