وزیراعظم کے دورہ لاہور کے پیش نظر صوبائی وزراء کولاہور سے باہر نہ جانے کی ہدایات جاری

وزیراعظم کے دورہ لاہور کے پیش نظر صوبائی وزراء کولاہور سے باہر نہ جانے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے پیش نظر پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کو شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔ وزرا ء آئندہ تین روز تک شہر سے باہر نہیں جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز 2 روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کو شہر سے باہر جانے سے منع کردیا گیا ہے۔ وزراء کی وزیراعظم کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں ہونگی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کے اراکین کی وزارتوں کے قلمدانوں میں ردوبدل کا بھی امکان ہے۔ وزیراعظم گورنر پنجاب سے بھی الگ ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام بچوں کو سکول لانے کی پالیسی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں موجود سکول میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا اعلان بھی کریں گے۔
ہدایات جاری

مزید :

صفحہ اول -