اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہے ، مخدوم خسرو بختیار

اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہے ، مخدوم خسرو بختیار

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اصلاحات لانا موجودہ حکومت کا مینڈیٹ ہے اور اس ضمن میں پبلک سیکٹر کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئیحکومت پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین سے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹر عشرت حسین نے بتایا کہ وزارتوں کی منصوبوں کی منظوری کی مالی حد بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اور ایکنک صرف میگا پراجیکٹس کی منظوری دیں گے جس سے بوجھ بھی کم ہو گا اور وقت کی بچت ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ منصوبوں کی جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ پلاننگ کمیشن ہی کرے گا اور ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی میں اسکی نمائندگی ہو گی۔ تجویز کو سراہتے ہوئے مخدوم خسرو نے زور دیا کہ منصوبوں کی منظوری کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقتصادی پروگرام کی منصوبہ بندی میں پلاننگ کمیشن کو مزید فعال بنانے کیلئیاصلاحاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ترقی کے اہداف کو موثر انداز سے حاصل کیا جا سکے۔

مخدوم خسرو بختیار

مزید : علاقائی