ہرحکومت سکون سے گئی پی ٹی آئی کا خاتمہ پرسکون نہیں ہو گا،مولابخش چانڈیو
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مگر حکومت نے تو ملک کا بیڑہ غرق کر دیا، معیشت کا بیڑہ غرق کیا، خارجہ پالیسی کا بیڑہ غرق کیا دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان کو درست کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت سکون سے گئی ہے مگر پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ پرسکون نہیں، آپ کو عوام کے غیض وغذب کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ہماری عوامی زندگی کا ایک بھی شعبہ نہیں جس پرمعیشت برباد نہ ہو، کسانوں کی حالت دیکھ لیں، مجھے آئے4دن ہوئے اور گیس کا بل35000آیا گیس پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر لوگ خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپ 50اداروں کے بیچنے کی بات کرتے ہیں ان اداروں کے ملازم کہاں جائیں گے، آپ ملک کو بیچنے پر تلے ہوئے ہیں آپ کو ملک سے محبت نہیں، پاکستان کے لوگوں کو بحران سے نکالیں آپ حکومت کریں عوام کو تنگ نہ کریں، بھینسیں، گاڑیاں اور گورنر ہاؤسز بیچنے سے معیشت بہتر نہیں ہوتی اپنے آپ کو بھی بیچوگے تو معیشت بہتر نہیں ہوگی عوام کو پریشانی ہے بتائیں عوام کہاں جائے۔
مولا بخش چانڈیو