’’جناح آف پاکستان ‘‘کے مصنف سٹینلے والپرٹ انتقال کرگئے

’’جناح آف پاکستان ‘‘کے مصنف سٹینلے والپرٹ انتقال کرگئے

واشنگٹن (آ ئی این پی) پاکستان میں جناح آف پاکستان کتاب سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مصنف سٹینلے والپرٹ 91ویں برس کی عمر میں انتقال کرگئے، امر یکی میڈ یا کے مطا بق سٹینلے والپرٹ کا انتقال جمعرات کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوا جہاں انہوں نے اپنی 65سالہ اہلیہ ڈوروتھی اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا ہے،انہوں نے اپنی زندگی کے 59برس تعلیمی خدمات کے لیے وقف کیے اس دوران انہوں نے 15کتابیں لکھیں جن میں چار افسانوی کتابیں بھی شامل ہیں۔پاکستان میں ان کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب جناح آف پاکستان ہے جو 1982میں تحریر کی گئی تھی،یہ کتاب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی کی آپ بیتی ہے جس میں بابائے قوم کی پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد اور ان کی خدمات کو بیان کیا گیا ہے،سٹینلے والپرٹ کی لکھی گئی جناح آف پاکستان بانی پاکستان پر لکھی جانے والی بہترین سوانح حیات میں سے ایک ہے،اس کے علاوہ سٹینلے والپرٹ ذوالفقار علی بھٹو کی سوانح حیات بھی تحریر کرچکے ہیں۔

مزید : صفحہ اول